اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جموں کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے آئندہ اجلاس کو سفارتی محاذ پر پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس صورتحال سے بھارت سخت تشویش میں مبتلا ہو چکا ہے ۔جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر …
جموں کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا آئندہ اجلاس سفارتی محاذ پر پاکستان کی بڑی کامیابی ہے اس سے بھارت سخت تشویش میں مبتلا ہو چکا ہے ، مخدوم شاہ محمود قریشی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جموں کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے آئندہ اجلاس کو سفارتی محاذ پر پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس صورتحال سے بھارت سخت تشویش میں مبتلا ہو چکا ہے ۔جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی نسل پرستانہ پا لیسیوں کی وجہ سے جنوبی ایشیائی خطے کے امن وسلامتی کو سنگین خطرات در پیش ہیں۔ انہوں نے کا کہ (کل) جمعہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بند کمرے میں ہوگا۔ جس میں 15رکنی سلامتی کونسل بھارتی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پاکستان کی درخواست پر غور کرے گی۔ بھارتی حکومت نے متنازعہ علاقہ کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کا یکطرفہ فیصلہ کیا ہے جس سے جنوبی ایشیاءکے دو ہمسایہ ممالک میں حالات کی کشیدگی کی عکاسی ہوتی ہے ۔








