بھارت کشمیر پر اپنا تسلط قائم کرنے کی مزموم سازش کر رہا ہے،کشمیریوں کے دلوں میں صرف پاکستان ہی بستا ہے، چوہدری فواد حسین

کوپن ہیگن/اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر سائینس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر پر اپنا تسلط قائم کرنے کی مزموم سازش تو کر رہا ہے مگر کشمیریوں کے دلوں میں صرف پاکستان ہی بستا ہے۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کوپن ہیگن میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے …

کوپن ہیگن/اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر سائینس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر پر اپنا تسلط قائم کرنے کی مزموم سازش تو کر رہا ہے مگر کشمیریوں کے دلوں میں صرف پاکستان ہی بستا ہے۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کوپن ہیگن میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر کے علاقوں پر اپنا تسلط قائم کرنے کی مزموم سازش کر رہا ہے مگر کشمیریوں کے دلوں میں تو پاکستان رہی بستا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ کشمیریوں کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ انہوں نے تحریک آزادی کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 1937ءمیں کانگریس کے متعصبانہ طرزحکومت نے سرسید احمد خان کے دو قومی نظریئے کو سچ ثابت کر دیا تھا۔ قائداعظم محمد علی جناح جو ہندومسلم اتحاد کے سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے، انہوں نے بھی سر سید احمد خان اور علامہ اقبال کے نظریات کی صداقت تسلیم کرتے ہوئے پاکستان کی تحریک آزادی کی قیادت کا بیڑا اٹھایا اور پاکستان کے قیام کو مسلمانوں کی مذہبی، سیاسی، معاشی اور معاشرتی ترقی کے لئے ناگزیرسمجھتے ہوئے بھرپور سیاسی اور قانونی جنگ کے سفر کا آغاز کیا۔

مزید خبریں