کرس گیل کا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر ایک بار پھر یوٹرن اگلے نوٹس تک ٹیم کو دستیاب ہوں گا، جارح مزاج بلے باز

پورٹ آف سپین ۔ 15 اگست (اے پی پی) جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر ایک بار پھر یوٹرن لے لیا اور کہا کہ میں نے ابھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا اور اگلا نوٹس ملنے تک ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ بھارت کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے کو گیل کے کیریئر کا …

پورٹ آف سپین ۔ 15 اگست (اے پی پی) جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر ایک بار پھر یوٹرن لے لیا اور کہا کہ میں نے ابھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا اور اگلا نوٹس ملنے تک ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ بھارت کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے کو گیل کے کیریئر کا آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ سمجھا جا رہا تھا، اس میچ میں ان کیلئے خصوصی طور پر 301 نمبر کی شرٹ بھی تیار کروائی گئی تھی۔ گیل 72 رنز بنا کر جب آﺅٹ ہوئے تو انہوں نے بھارتی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملایا اور پویلین واپسی پر بیٹ کے ساتھ ہیلمٹ کو بھی لہرایا۔ اس موقع پر شائقین نے بھی تالیاں بجاکر انہیں گراونڈ سے رخصت کیا اور ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ وہ ویسٹ انڈیز کیلئے آخری ون ڈے میچ کھیل چکے ہیں لیکن میچ ختم ہونے کے بعد گیل نے کہا کہ انہوں نے ابھی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا اور بورڈ کی طرف سے اگلا نوٹس ملنے تک ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں ابھی مکمل طور پر فٹ ہوں اسلئے مزید کچھ عرصے تک ملک کی طرف سے کھیلنا چاہتا ہوں۔