جب کوئی قوم آزادی کے لئے متحد ہو کر موت کے خوف سے چھٹکارا پا لے تو کوئی طاقت اسے اپنی منزل تک پہنچنے سے نہیں روک سکتی، وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تاریخ کا سبق ہے کہ جب کوئی قوم آزادی کے لئے متحد ہو کر موت کے خوف سے چھٹکارا پا لے تو کوئی طاقت اسے اپنی منزل تک پہنچنے سے نہیں روک سکتی، فاشسٹ مودی سرکار کی جانب سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا گلہ گھونٹنے کی تمام کوششیں بری طرح ناکام ہوں گی۔ جمعہ …

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تاریخ کا سبق ہے کہ جب کوئی قوم آزادی کے لئے متحد ہو کر موت کے خوف سے چھٹکارا پا لے تو کوئی طاقت اسے اپنی منزل تک پہنچنے سے نہیں روک سکتی، فاشسٹ مودی سرکار کی جانب سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا گلہ گھونٹنے کی تمام کوششیں بری طرح ناکام ہوں گی۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹس میں وزیراعظم نے کہا کہ ہندو بالادستی کی خواہاں فاشسٹ مودی سرکار کو سمجھ لینا چاہئے کہ برتر عسکری قوت کے ذریعے فوجوں، عسکریت پسندوں اور دہشت گردوں کو تو شکست دینا ممکن ہے مگر تاریخ شاہد ہے کہ جب کوئی قوم آزادی کے لئے متحد ہو کر موت کے خوف سے چھٹکارا پا لے تو کوئی قوت اسے اپنی منزل تک پہنچنے سے نہیں روک سکتی۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ مودی سرکار نے ہندو توا کا پجاری ٹولہ مقبوضہ کشمیر میں اپنے تمام سفاکانہ حربوں اور ہتھکنڈوں سمیت منہ کے بل گرے گا اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا گلہ گھونٹنے کی ان کی تمام کوششیں بری طرح ناکام ہوں گی۔

مزید خبریں