اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا اپنے قریبی اور برادرانہ تعلقات کو بالخصوص سرمایہ کاری اور سیاحت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں تبدیل کر سکتے ہیں، اس حوالہ سے پاکستان میں موجود مواقع کو بیرون ملک بھرپور طریقے سے اجاگر کیا جانا چاہئے۔ وہ ملائیشیا کےلئے پاکستان کی نامزد ہائی کمشنر آمنہ بلوچ سے بات …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ملائیشیا کےلئے پاکستان کی نامزد ہائی کمشنر آمنہ بلوچ سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا اپنے قریبی اور برادرانہ تعلقات کو بالخصوص سرمایہ کاری اور سیاحت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں تبدیل کر سکتے ہیں، اس حوالہ سے پاکستان میں موجود مواقع کو بیرون ملک بھرپور طریقے سے اجاگر کیا جانا چاہئے۔ وہ ملائیشیا کےلئے پاکستان کی نامزد ہائی کمشنر آمنہ بلوچ سے بات چیت کر رہے تھے جنہوں نے جمعہ کو یہاں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مشترکہ عقیدے، ثقافت اور تعاون کی مضبوط بنیاد پر قائم ہیں، پاکستان ملائیشیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے نامزد ہائی کمشنر پر زور دیا کہ وہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کےلئے ہر ممکن کوششیں بروئے کار لائیں، اسی طرح ویلیو ایڈڈ مصنوعات پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے پاکستانی برآمدات میں اضافہ اور سیاحت کے شعبہ میں موجود مواقع کو اجاگر کرنے کےلئے بھی اقدامات کئے جانے چاہئیں۔








