مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے نام نہاد سیکولر ریاست بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ویڈیو بیان

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے نام نہاد سیکولر ریاست بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے، بھارت مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے، بھارت ہمیشہ عالمی قوانین کو اپنے پاو¿ں تلے روندتا رہا ہے، اگر مقبوضہ وادی میں نسل کشی …

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے نام نہاد سیکولر ریاست بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے، بھارت مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے، بھارت ہمیشہ عالمی قوانین کو اپنے پاو¿ں تلے روندتا رہا ہے، اگر مقبوضہ وادی میں نسل کشی کا عمل جاری رہا تو بوسنیا اور روہنگیا جیسے حالات کا سامنا کرنا پڑے گا، اگر اقوام متحدہ اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہا تو کشمیریوں کیلئے وہ سب کچھ کرنے پر مجبور ہوں گے جو انسانیت کیلئے کرنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اپنے ایک ویڈیو بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیشہ عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کرتا رہا ہے، 1974ءمیں اقوام متحدہ سمیت پوری دنیا بھارت کو ایٹمی تجربات کرنے سے نہ روک سکی، بھارت نے اپنے اقدامات سے شملہ معاہدہ اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کو روند ڈالا کیونکہ بھارت ہمیشہ عالمی قوانین کو اپنے پاو¿ں تلے روندتا رہا ہے اور پیغام دیا ہے کہ یہ اس کیلئے کوئی اہمیت نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے، مسئلہ کشمیر کے معاملہ پر سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اور 10 غیر مستقل رکن ملکوں کا آج امتحان ہے

مزید خبریں