راولپنڈی ۔ 16 اگست (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیر نصب العین کے لئے پاک فوج کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا ہے۔ انہوں نے یہ یقین دہانی آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کو کرائی جنہوں نے آرمی چیف سے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر …
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کی ملاقات

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 16 اگست (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیر نصب العین کے لئے پاک فوج کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا ہے۔ انہوں نے یہ یقین دہانی آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کو کرائی جنہوں نے آرمی چیف سے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی طرف جاری ٹویٹ کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ اور آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیز کارروائیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف نے آزاد کشمیر کے صدر کو کشمیر کاز اور اس کے عوام کیلئے پاک فوج کی بھرپور حمایت اور وابستگی کی یقین دہانی کرائی۔








