اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعہ کو نیدر لینڈ کے ہم منصب سٹف بلوک سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ بات چیت کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں نہتے کشمیریوں کو ظلم اور بربریت کا …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا نیدر لینڈ کے ہم منصب سٹف بلوک سے ٹیلی فونک رابطہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعہ کو نیدر لینڈ کے ہم منصب سٹف بلوک سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ بات چیت کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں نہتے کشمیریوں کو ظلم اور بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے یکطرفہ اقدام سے خطے کے امن کو تہہ و بالا اور جبر اور طاقت کے زور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادیاتی تناسب تبدیل کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت پچھلے کئی روز سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل کرفیو کے ذریعے چودہ ملین کشمیریوں کا محاصرہ کیے ہوئے ہے، بھارت مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر رہا ہے جس سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔








