اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ مون سون کی مزید بارش ہو گی، موسلادھار بارش کے باعث مقامی دریاﺅں/برساتی نالوں میں طغیانی جبکہ اس دوران نشیبی علاقے زیر آب آنے کا امکان ہے، اس کے علاوہ تیز بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے …
راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میںمزید بارش ہو گی، محکمہ موسمیات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ مون سون کی مزید بارش ہو گی، موسلادھار بارش کے باعث مقامی دریاﺅں/برساتی نالوں میں طغیانی جبکہ اس دوران نشیبی علاقے زیر آب آنے کا امکان ہے، اس کے علاوہ تیز بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے جمعہ سے ہفتہ کے دوران ملک میں تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مون سون بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔ ہفتہ کو ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودہا، فیصل آباد، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالا کنڈ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔اس دوران ہزارہ، مالاکنڈ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ڈی جی خان ڈویژن اسلام آباد اور کشمیر میں موسلادھار بارش کے باعث مقامی دریاﺅں/برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔








