اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم نے کشمیر کے مسئلے پر آخری حد تک جانے کا فیصلہ کیا ہے، پچاس سال کے بعد پہلی مرتبہ سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر زیر بحث آیا ، بھارت نے جو مسئلہ دنیا کے نظروں سے اوجھل کر دیا تھا، آج بھارت بے نقاب ہو گیا، پاکستان حق خودارادیت کے حصول تک …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے سیکورٹی کونسل کے اجلاس پر پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم نے کشمیر کے مسئلے پر آخری حد تک جانے کا فیصلہ کیا ہے، پچاس سال کے بعد پہلی مرتبہ سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر زیر بحث آیا ، بھارت نے جو مسئلہ دنیا کے نظروں سے اوجھل کر دیا تھا، آج بھارت بے نقاب ہو گیا، پاکستان حق خودارادیت کے حصول تک کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اور سیا سی حمایت جاری رکھے گا، ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال میں پہل سے متعلق بھارتی وزیر دفاع کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور احمقانہ ہے، جب تک ہندوستان کا وزیر خارجہ کشمیر سے کرفیو نہیں ہٹاتا جارحیت کو ختم نہیں کرتا میں بطور وزیر خارجہ ان سے کوئی رابطہ نہیں کرونگا۔ جمعہ کو وزارت خارجہ میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے سیکورٹی کونسل کے اجلاس کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی درخواست پر 72 گھنٹوں میں اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا اجلاس طلب کیا گیا جس کیلئے ہم سلامتی کونسل کے تمام ممبران کے شکر گزار ہیں۔ بھارت نے سیکورٹی کونسل کا اجلاس رکوانے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ مسئلہ کہ جسے بھارت نے مختلف حیلوں بہانوں سے دنیا کی نظروں سے اوجھل رکھا آج بے نقاب ہو گیا۔ الحمدللہ آج ہندوستان کی کوششوں کو مسترد کر دیا گیا اور اجلاس منعقد ہو گیا۔ دنیا نے اندرونی معاملہ سے متعلق بھارتی موقف کو مسترد کر دیا، آج دنیا نے دیکھ لیا کہ یہ ان کا اندرونی معاملہ نہیں ہے۔








