اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب ژینگ جون کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب ژینگ جون نے کہا ہے کہ بھارت نے یکطرفہ طور پر مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کی ہے،بھارتی اقدام سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہو گا، لداخ سے متعلق بھارتی اقدام سے چین کو شدید تشویش ہے۔جمعہ کو سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چینی مندوب نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب ژینگ جون نے کہا ہے کہ بھارت نے یکطرفہ طور پر مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کی ہے،بھارتی اقدام سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہو گا، لداخ سے متعلق بھارتی اقدام سے چین کو شدید تشویش ہے۔جمعہ کو سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چینی مندوب نے کہا کہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان تصفیہ طلب مسئلہ ہے، کسی بھی فریق کو اس معاملے میں یکطرفہ اقدامات سے گریز کرنا چاہئے۔سلامتی کونسل کے ارکان نے مسئلہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ چینی مندوب نے کہا کہ سکیورٹی کونسل اجلاس میں کشمیر کے معاملے پر تفصیلی بات ہوئی اور تمام ارکان نے کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا، بھارت نے یک طرفہ طورپر کشمیر کی حیثیت تبدیل کی۔چین نے فریقین پر زور دیا کہ وہ کشیدگی میں اضافے کے اقدامات سے گریز کریں۔ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیئے۔

مزید خبریں