پاکستان کا سلامتی کونسل میں جانا ہماری جیت ہے، بھارت کا چہرہ پوری دنیا میں بے نقاب ہو گیا ہے مشعال ملک

لاہور۔16 اگست(اے پی پی )حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کا سلامتی کونسل میں جانا ہماری جیت ہے‘ کشمیر کا معاملہ اب رکنے والا نہیں‘ اختتام تک جائے گا‘ بھارت کا چہرہ پوری دنیا میں بے نقاب ہو گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو مےں کےا۔ مشعال ملک نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر سلامتی …

لاہور۔16 اگست(اے پی پی )حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کا سلامتی کونسل میں جانا ہماری جیت ہے‘ کشمیر کا معاملہ اب رکنے والا نہیں‘ اختتام تک جائے گا‘ بھارت کا چہرہ پوری دنیا میں بے نقاب ہو گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو مےں کےا۔ مشعال ملک نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس کا ہونا ایک معجزہ ہے‘ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر کی آواز ہے‘ مقبوضہ کشمیر میں 13 روز سے کرفیو نافذ ہے‘ وہاں پر لوگوں کوخوراک اور ادویات کی قلت کا سامنا ہے‘ مقبوضہ کشمیر میں خوراک اور ادویات پہنچائی جانی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پورے کشمیر کو قبرستان بنانا چاہتا ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ہر گھر سے کشمیری جھنڈے اتارے جارہے ہیں‘ کشمیری حریت لیڈروں کی آواز دبائی جارہی ہے اور کشمیریوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں‘ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سلامتی کونسل مقبوضہ کشمیر کے معاملہ پر رولنگ دے‘ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی‘ مقبوضہ کشمیر جلد آزاد ہو گا‘

مزید خبریں