اقوام متحدہ ۔ 16 اگست (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ دنیا کے سب سے اعلیٰ فورم سلامتی کونسل کی سطح پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی آواز سنی گئی ہے جو اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے۔ سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی …
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 16 اگست (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ دنیا کے سب سے اعلیٰ فورم سلامتی کونسل کی سطح پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی آواز سنی گئی ہے جو اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے۔ سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ سلامتی کونسل کا یہ اجلاس پاکستان کی درخواست پر طلب کیا گیا تھا جس کا پاکستان خیر مقدم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے اجلاس نے بھارتی حکومتوں کے اکھنڈ بھارت کے دعوﺅں کو مسترد کر دیا۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں تمام 15 مستقل اور غیر مستقل رکن ملکوں نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کے اجلاس نے تنازعہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں کی توثیق کر دی اور بھارت کا یہ دعویٰ مسترد کر دیا کہ یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے۔








