وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزیراعظم کی خصوصی کمیٹی برائے کشمیر کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں وزیراعظم کی خصوصی کمیٹی برائے کشمیر کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس اور اس کے ثمرات کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان، وزیر …

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں وزیراعظم کی خصوصی کمیٹی برائے کشمیر کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس اور اس کے ثمرات کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان، وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان، چیرمین قائمہ کمیٹی قومی اسمبلی برائے امور خارجہ مشاہد حسین سید، چیئرمین سینیٹ کمیٹی برائے امور خارجہ سید فخر امام، گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین، سید نوید قمر، ممبران خصوصی کمیٹی، اٹارنی جنرل آف پاکستان سول و عسکری قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے یکطرفہ غیر قانونی اقدام اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس اور اس کے ثمرات کے حوالے سے بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔

مزید خبریں