اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ر جاوید اقبال نے کہا ہے کہ میگا کرپشن وائٹ کالر کرائم کو منطقی انجام تک پہنچانا ادارے کی اولین ترجیح ہے، نیب ملک سے ہر قسم کی بدعنوانی کے خاتمہ کے لئے پرعزم ہے اور ” احتساب سب کا “ کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بدعنوان عناصر کے بلا امتیاز احتساب کے لئے …
میگا کرپشن وائٹ کالر کرائم کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح, چیئرمین قومی احتساب بیورو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ر جاوید اقبال نے کہا ہے کہ میگا کرپشن وائٹ کالر کرائم کو منطقی انجام تک پہنچانا ادارے کی اولین ترجیح ہے، نیب ملک سے ہر قسم کی بدعنوانی کے خاتمہ کے لئے پرعزم ہے اور ” احتساب سب کا “ کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بدعنوان عناصر کے بلا امتیاز احتساب کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے، نیب نے آگاہی تدارک اور انفورسمنٹ پر مشتمل سہ جہتی پالیسی اختیار کی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب کو نجی/سرکاری اداروں اور افراد کے خلاف ایک لاکھ 56 ہزار 858 شکایات موصول ہوئی ہیں، نیب نے مختلف احتساب عدالتوں میں 1249 بدعنوانی کے مقدمات دائر کئے جبکہ 26 ارب روپے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں۔انھوں نے کہا کہ نیب کو 2018ءکے مقابلے میں 2019ءمیں زیادہ شکایات موصول ہوئی ہیں، گزشتہ 19 ماہ کے اعداد و شمار کے موازنہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ نیب کے تمام افسران بدعنوانی کے خلاف جنگ میں اپنا قومی فرض ادا کرتے ہوئے بھرپور محنت اور دیانتداری سے کام کر رہے ہیں، نیب کو شکایات کی تعداد میں اضافہ نیب پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔








