صدر مملکت نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاک بحریہ کے افسران اور سیلرز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کے اعتراف میں ملٹری اعزازات و اسناد کی منظوری دے دی

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاک بحریہ کے افسران اور سیلرز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کے اعتراف میں ملٹری اعزازات و اسناد کی منظوری دے دی۔ پاکستان نیوی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پلوامہ حملے کے بعد بھارتی بحریہ نے اپنی آبدوزیں مادر وطن کی سمندری حدودمیں تعینات کرنے کی …

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاک بحریہ کے افسران اور سیلرز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کے اعتراف میں ملٹری اعزازات و اسناد کی منظوری دے دی۔ پاکستان نیوی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پلوامہ حملے کے بعد بھارتی بحریہ نے اپنی آبدوزیں مادر وطن کی سمندری حدودمیں تعینات کرنے کی کوشش کی تھی جسے پاک وطن کے بہادر سپوتوں نے پیشہ ورانہ مہارت کے سبب ناکام بنا دیا تھا۔ پاک بحریہ کے پی تھری سی اورین جہاز کے آفیسرز لیفٹیننٹ کمانڈر حمیر افتخار اورلیفٹیننٹ کمانڈر خرم داو ¿د نے نہ صرف دشمن کی آبدوز کا سراغ لگایا بلکہ مادر وطن کی سمندری حدود کی خلاف ورزی سے بھی روکا۔ پاک بھارت کشیدگی کے دوران دشمن کے ناپاک عزائم کو پسپا کرنے کے لیے پاک بحریہ کی آبدوزیں دشمن کے پانیوں میں کامیابی سے طویل مدتی آپریشنل ڈپلائمنٹ پر تعینات رہیں۔

مزید خبریں