بھارت مقبوضہ کشمیر میں میڈیا اور مواصلاتی رابطوں کو بلیک آﺅٹ تو کرسکتا ہے لیکن باقی دنیا کو خاموش نہیں کراسکتا، ذوالفقار بخاری

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں میڈیا اور مواصلاتی رابطوں کو بلیک آﺅٹ تو کرسکتا ہے لیکن باقی دنیا کو خاموش نہیں کراسکتا۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں زلفی بخاری نے بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ مقبوضہ کشمیر میں میڈیا اور مواصلات کا بلیک …

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں میڈیا اور مواصلاتی رابطوں کو بلیک آﺅٹ تو کرسکتا ہے لیکن باقی دنیا کو خاموش نہیں کراسکتا۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں زلفی بخاری نے بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ مقبوضہ کشمیر میں میڈیا اور مواصلات کا بلیک آﺅٹ تو کرسکتے ہو لیکن باقی دنیا کو خاموش نہیں کراسکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو کشمیری آپ کے ظلم کیخلاف آواز بلند کرتے ہیں ان کے ٹویٹر اکاﺅنٹس بند کر دیئے جاتے ہیں جس کے لیے آپ نے لابیاں چھوڑ رکھی ہیں۔

مزید خبریں