اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج اتوار کو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کرنے جا رہے ہیں، 18 اگست 2018ءسے شروع ہونے والا سفر استحکام پاکستان کی منزل کی جانب گامزن ہے۔ نئے پاکستان کا ایجنڈا احساس ہے، عوامی فلاح کے لئے اٹھائے گئے اقدامات …
تحریک انصاف کی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ آج پیش کی جا رہی ہے ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج اتوار کو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کرنے جا رہے ہیں، 18 اگست 2018ءسے شروع ہونے والا سفر استحکام پاکستان کی منزل کی جانب گامزن ہے۔ نئے پاکستان کا ایجنڈا احساس ہے، عوامی فلاح کے لئے اٹھائے گئے اقدامات عمران خان کی محروم طبقات سے محبت، احساس اور عوام دوست پالیسی کے آئینہ دار ہیں۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آج کا پر امن پاکستان دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کے لئے ایک پرکشش اور حسین منزل ہے، پہلی بار قبائلی علاقوں کے سنگلاخ پہاڑوں پر جمہوری رنگ بکھرا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پہلی بار ٹیکس وصولی کے قومی فرض کو تحریک کی شکل دی گئی۔








