پاکستانی عوام سمیت پوری دنیا بھارت کے کشمیر میں ظالمانہ رویے کو مسترد کر چکی ہے، انصرمجید خان

لاہور ۔ 19 اگست (اے پی پی) صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل انصرمجید خان نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی جارحیت کے خلاف ہر محاذ پر لڑنے کو تیار ہے، بھارت آبی جارحیت کے ذریعے پاکستان کو جوابی کارروائی کرنے پر مجبور کر رہا ہے، پاکستانی عوام سمیت پوری دنیا بھارت کے کشمیر میں ظالمانہ رویے کو مسترد کر چکی ہے۔ سوموار کو اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیرانصرمجید …

لاہور ۔ 19 اگست (اے پی پی) صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل انصرمجید خان نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی جارحیت کے خلاف ہر محاذ پر لڑنے کو تیار ہے، بھارت آبی جارحیت کے ذریعے پاکستان کو جوابی کارروائی کرنے پر مجبور کر رہا ہے، پاکستانی عوام سمیت پوری دنیا بھارت کے کشمیر میں ظالمانہ رویے کو مسترد کر چکی ہے۔ سوموار کو اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیرانصرمجید خان نے کہاکہ ایل او سی پر بھارت کی جانب سے مسلسل خلاف ورزیوں کے نتیجے میں شہادتوں کی پُرزور مذمت کرتے ہیں،بھارت تمام تر مواصلاتی رابطے ختم کرنے کے باوجود بھی مظلوم کشمیریوں کی آواز دبا نہیںسکتا۔ بھارتی کالا قانون مودی سرکار کی انتہا پسند سوچ کی عکاسی ہے، مودی کے غیرآئینی اقدام نے بھارتی عوام کا سرشرم سے جھکا دیا ہے، بھارتی ریاستی دہشت گردی نے 90 لاکھ کشمیریوں کی زندگیاں دائو پر لگا دیںہیں۔ صوبائی وزیر نے مزیدکہاکہ تحریک آزادی مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں کشمیریوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، وزیراعظم عمران خان نے بھارت کا بھیانک چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔