اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے قیام کے پہلے سال ملک کو درپیش معاشی، سیاسی اور سماجی مسائل پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تحفظ وموسمیاتی تبدیلیوں کا چیلنج قبول کرتے ہوئے اس شعبہ میں بھی تاریخ ساز اقدامات اٹھائے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے تحت حکومت پاکستان کو صاف ستھرا اور سرسبز و شاداب ملک بنانے …
تحریک انصاف حکومت کا پہلا سال، پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر مرکوز

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے قیام کے پہلے سال ملک کو درپیش معاشی، سیاسی اور سماجی مسائل پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تحفظ وموسمیاتی تبدیلیوں کا چیلنج قبول کرتے ہوئے اس شعبہ میں بھی تاریخ ساز اقدامات اٹھائے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے تحت حکومت پاکستان کو صاف ستھرا اور سرسبز و شاداب ملک بنانے کے لئے پرعزم ہے، اس حوالے سے ٹین بلین ٹری سونامی پراجیکٹ، صاف و سبز پاکستان پروگرام، پلاسٹک بیگز پر پابندی، الیکٹریکل وہیکل پالیسی، شہروں میں سبزے و صفائی کی مانیٹرنگ کے لئے کلین گرین انڈیکس کی تیاری اور ماحولیاتی تحفظ و ترقی کے منصوبوں کے لئے عالمی مالیاتی معاونت کا حصول نمایاں اقدامات ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف نے موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کی سنگینی کا بروقت اداراک کرتے ہوئے صوبہ خیبر پختونخوا میں بلین ٹری سونامی کے کامیاب ماڈل کو پورے ملک تک پھیلانے کا فیصلہ کیا اور اس مقصد کے لئے ٹین بلین ٹری سونامی کا عظیم منصوبہ شروع کیا ہے۔ منصوبے کے تحت پورے ملک میں 10ارب درخت لگانے کا ایک جامع پروگرام تیار کیا گیا ہے، تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے خیبر پختونخوا میں پانچ سال کے دوران ایک ارب درخت لگائے تھے جس سے صوبے میں جنگلات کے رقبہ میں 6.5 فیصد اضافہ ہوا ہے، اس کا عالمی برادری نے بھی اعتراف کیا ہے اور یہ پراجیکٹ دنیا بھرمیں جنگلات کا ایک ماڈل بن چکا ہے۔








