اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حاجیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ خوش اسلوبی سے جاری ہے۔ اب تک 4 ہزار حجاج وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق مکہ مکرمہ سے 1500 سے زائد حاجی مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں۔ مدینہ میں 8 دن قیام کے بعد وطن روانہ ہوں گے۔ وزارت مذہبی امور کا کہنا …
چار ہزار حجاج وطن واپس پہنچ گئے، 10 شہروں میں حج فلائٹ آپریشن 15 ستمبر تک جاری رہے گا، ترجمان وزارت مذہبی امور

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حاجیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ خوش اسلوبی سے جاری ہے۔ اب تک 4 ہزار حجاج وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق مکہ مکرمہ سے 1500 سے زائد حاجی مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں۔ مدینہ میں 8 دن قیام کے بعد وطن روانہ ہوں گے۔ وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حجاج کرام کے استقبال کے لئے ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر حاجی کیمپوں کا عملہ مستعدی سے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔ ملک کے 10 شہروں میں حج فلائٹ آپریشن 15 ستمبر تک جاری رہے گا۔








