سرفرنگا کولڈ ڈیزرٹ جیپ ریلی کے دوران گاڑیوں پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے کشمیر کا جھنڈا لہرایا جائے گا

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) گلگت بلتستان کے سیکرٹری ٹورازم ، کلچرل اینڈ سپورٹس آصف اللہ خان نے کہا ہے کہ سرفرنگا کولڈ ڈیزرٹ جیپ ریلی کے دوران گاڑیوں پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے کشمیر کا جھنڈا اور ان کی آزادی کی تحریک کے حوالے سے بینرز آویزاں کئے جائیں گے جس کا مقصد عالمی برادری کی مسئلہ کشمیر اور کشمیریوں کی جدوجہد کی طرف …

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) گلگت بلتستان کے سیکرٹری ٹورازم ، کلچرل اینڈ سپورٹس آصف اللہ خان نے کہا ہے کہ سرفرنگا کولڈ ڈیزرٹ جیپ ریلی کے دوران گاڑیوں پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے کشمیر کا جھنڈا اور ان کی آزادی کی تحریک کے حوالے سے بینرز آویزاں کئے جائیں گے جس کا مقصد عالمی برادری کی مسئلہ کشمیر اور کشمیریوں کی جدوجہد کی طرف توجہ مبذول کرانا ہے ۔سرفرنگا جیپ ریلی 25 سے 27 اگست2019ء تک دنیا کے بلند اور سرد ترین صحرا سرفرنگا میں منعقد کی جائے گی۔پیر کو پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے) میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں گلگت بلتستان کے کلچر اور وہاں کی انسانیت سے محبت کو کمپرومائز کئے بغیر سیاحت کو پروموٹ کر ے۔اس موقع پر گلگت بلتستان انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اور ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے حکام بھی موجود تھے۔آصف اللہ خان نے کہا کہ سرفرنگا سکردو اور شگر کے درمیان ہے جہاں سے دریائے سندھ بھی گزرتا ہے،یہاں صرف کار ریلی نہیں بلکہ لوگوںکو وہاں کی سیاحت بھی دکھانا ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کا قومی کھیل پولو ہے جو فری اسٹائل ہونے کی وجہ سے مشہور ہے،اسی وجہ سے ہم نے سرفرنگا ریلی کیساتھ پولو فیسٹول بھی رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ریلی میں گلگت بلتستان کے کلچر کو بھی دکھایا جائے گا،سرفرنگا ریلی کے راستے میں ایک بہت خوبصورت جھیل بھی موجود ہے،سر فرنگا میں مہ پھنگ پروگرام اور کلچرل شو کا بھی اہتمام کیا جائے گا ۔