اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان پر امن افغانستان کا خواہاں ہے اور افغان امن عمل میں مشترکہ ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے خلوصِ نیت سے مصالحانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔ پیر کو افغانستان کے یوم استقلال پر تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ افغانستان کے یوم استقلال پر افغانستان کی حکومت اور عوام کو …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا افغانستان کے یوم استقلال پر تہنیتی پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان پر امن افغانستان کا خواہاں ہے اور افغان امن عمل میں مشترکہ ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے خلوصِ نیت سے مصالحانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔ پیر کو افغانستان کے یوم استقلال پر تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ افغانستان کے یوم استقلال پر افغانستان کی حکومت اور عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے عوام صدیوں پرانے سماجی، معاشرتی اور معاشی رشتوں سے منسلک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پر امن افغانستان پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے ضروری ہے ، پاکستان افغان امن عمل میں مشترکہ ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے ، خلوصِ نیت سے مصالحانہ کردار ادا کررہا ہے اور کرتا رہے گا۔








