وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی سے وائس چانسلر سندھ میڈیکل کالج طارق رفیع کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی سے وائس چانسلر سندھ میڈیکل کالج طارق رفیع نے ملاقات کی اور اپنے ادارے کے طلباء اور فیکلٹی اراکین کی طرف سے مہم میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ ملاقات کے دوران وائس چانسلر طارق رفیع نے علی زیدی کی کلین کراچی مہم کو سراہا اور کہا کہ اس اقدام سے شہر قائد کے اس دیرینہ …

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی سے وائس چانسلر سندھ میڈیکل کالج طارق رفیع نے ملاقات کی اور اپنے ادارے کے طلباء اور فیکلٹی اراکین کی طرف سے مہم میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ ملاقات کے دوران وائس چانسلر طارق رفیع نے علی زیدی کی کلین کراچی مہم کو سراہا اور کہا کہ اس اقدام سے شہر قائد کے اس دیرینہ مسئلہ کو حل کرنے اوراپنی نسلوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔وائس چانسلر سندھ میڈیکل کالج نے کہا کہ سندھ میڈیکل کالج کے طلباء اور اساتذہ اس نیک مقصد میں آپ کے شانہ بشانہ ہیں۔ بھر پور تعاون کی یقین دہانی پر وفاقی زویر بحری امورعلی زیدی نے وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا۔