پاکستان بیت المال نے اپنے نظام کو ”احساس گورننس اور استحکام پالیسیِِ“ سے ہم آہنگ کرنے کا آغاز کر دیا

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) پاکستان بیت المال نے اپنے نظام کو ”احساس گورننس اور استحکام پالیسیِِ“ سے ہم آہنگ کرنے کا آغاز کر دیا، تخفیف غربت اور سماجی تحفظ ڈویژن کے طرف سے میڈیا کو فراہم کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان بیت المال نے گزشتہ ایک سال کے دوران مستحق افراد میں 18 ہزار400 راشن تھیلے، 18 ہزار درسی مواد اور ماہ رمضان المبارک میں …

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) پاکستان بیت المال نے اپنے نظام کو ”احساس گورننس اور استحکام پالیسیِِ“ سے ہم آہنگ کرنے کا آغاز کر دیا، تخفیف غربت اور سماجی تحفظ ڈویژن کے طرف سے میڈیا کو فراہم کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان بیت المال نے گزشتہ ایک سال کے دوران مستحق افراد میں 18 ہزار400 راشن تھیلے، 18 ہزار درسی مواد اور ماہ رمضان المبارک میں 50ہزار افراد کے لئے افطار کا اہتمام کیا۔ پاکستان بیت المال نے مختلف شہروں میں تھیلیسیمیا سنٹرز، کراچی میں بزرگ شہریوں کے لئے گریٹ ہومز کا قیام اورقوت سماعت سے محروم افراد کے علاج میں معاونت کے لئے رجسٹریشن کا آغاز کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق خواتین کی بااختیاری کی خدمات کی فراہمی میں بہتری کے لئے انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل دی گئی ہیں۔ پاکستان بیت المال نے مخیر حضرات کی سہولت کے لئے اعدادوشمار تک رسائی کے لئے ضلعی ترقی پورٹلز بھی بنائے ہیں۔