وفاقی وزیر علی زیدی کا کلین کراچی مہم کے سلسلہ میںمدد کی یقین دہانی پر وزیرِ بلدیات سندھ ناصر شاہ کو شکریہ کا خط

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کلین کراچی مہم کے سلسلہ میںمدد کی یقین دہانی کے جواب میں وزیرِ بلدیات سندھ ناصر شاہ کو شکریہ کا خط لکھا ہے۔ خط میں علی زیدی نے ناصر شاہ کی کلین کراچی کے لئے مدد کی یقین دہانی پر ان شکریہ ادا کیا ہے۔ علی زیدی نے لکھا ہے کہ تمام 6 اضلاع میں …

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کلین کراچی مہم کے سلسلہ میںمدد کی یقین دہانی کے جواب میں وزیرِ بلدیات سندھ ناصر شاہ کو شکریہ کا خط لکھا ہے۔ خط میں علی زیدی نے ناصر شاہ کی کلین کراچی کے لئے مدد کی یقین دہانی پر ان شکریہ ادا کیا ہے۔ علی زیدی نے لکھا ہے کہ تمام 6 اضلاع میں جی ٹی ایس کی سرکاری اور عوامی سطح پر نشاندہی کی جائے، ہر جی ٹی ایس کی میٹرک ٹن میں گنجائش بھی واضح کی جائے، نالوں میں کچرا پھینکنے پر دفعہ 144 کا اطلاق کیا جائے۔ وزارت بحری امور کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ نالوں میں کچرا پھینکنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائے، حلقہ وار سرکاری کچرا کنڈیوں کی نشاندہی کی جائے۔