اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے سبزہ زار میں منگولیا گرینڈی فلوراکا پودا لگا کر پیر کو مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اس موقع پر ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے، درخت کرہ عرض میں حیات کی بقاءکے لئے انتہائی ضروری ہیں، پاکستان میں جنگلات کا رقبہ …
ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے سبزہ زار میں منگولیا گرینڈی فلوراکا پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے سبزہ زار میں منگولیا گرینڈی فلوراکا پودا لگا کر پیر کو مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اس موقع پر ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے، درخت کرہ عرض میں حیات کی بقاءکے لئے انتہائی ضروری ہیں، پاکستان میں جنگلات کا رقبہ کل رقبے کا صرف 5 فیصد ہے جو انتہائی کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جنگلات کی کمی وجہ سے ہمیں موسمی تبدیلیاں کا سامنا ہے، وزیر اعظم کے طرف سے بلین ٹری منصوبے کا اجراءایک احسن اقدام ہے۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بلین ٹری منصوبے کو دنیا بھر میں سراہا جار ہا ہے۔ ملک میں جنگلات کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ہر شہری کو شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہو گا۔








