وزیراعظم عمران خان کی کفایت شعاری مہم کے وژن پر عمل کرتے ہوئے ایوان صدر، وزیراعظم ہاﺅس، قومی اسمبلی سمیت مختلف وفاقی اور صوبائی اداروں نے قومی خزانہ میں اربوں روپے کی بچت کی

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی کفایت شعاری مہم کے وژن پر عمل کرتے ہوئے ایوان صدر، وزیراعظم ہاﺅس، قومی اسمبلی سمیت مختلف وفاقی اور صوبائی اداروں نے قومی خزانہ میں اربوں روپے کی بچت کی ہے۔ صدارتی سیکرٹریٹ کی طرف سے حال ہی میں جاری تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت کے قیام کے بعد سے کفایت شعاری اور اخراجات میں کمی لانے کی …

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی کفایت شعاری مہم کے وژن پر عمل کرتے ہوئے ایوان صدر، وزیراعظم ہاﺅس، قومی اسمبلی سمیت مختلف وفاقی اور صوبائی اداروں نے قومی خزانہ میں اربوں روپے کی بچت کی ہے۔ صدارتی سیکرٹریٹ کی طرف سے حال ہی میں جاری تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت کے قیام کے بعد سے کفایت شعاری اور اخراجات میں کمی لانے کی مہم کے تحت صدارتی سیکرٹریٹ نے 22 کروڑ 40 لاکھ روپے کی بچت کی۔ صدر مملکت عارف علوی کی ہدایات کے تحت کارکردگی اور کام کے معیار کو متاثر کئے بغیر اخراجات میں کمی لائی گئی ہے۔ گزشتہ مالی سالوں کے مقابلے میں رواں مالی سال 2018-19ءکیلئے اخراجات کا تخمینہ مختص بجٹ سے 6.1 فیصد کم ہے، اس دوران بالواسطہ اور بلاواسطہ بچت کی گئی ہے، صدر کے سیکورٹی سٹاف کو لانے اور لے جانے کیلئے اب خصوصی سی ون 30 طیارے کے بجائے پاکستان ایئر فورس کی معمول کی مینٹیننس فلائٹس استعمال ہوتی ہیں۔ اسی طرح صدر مملکت اندرون و بیرون ملک سفر بھی کمرشل فلائٹس کے ذریعے کرتے ہیں جس کے نتیجہ میں 11 کروڑ 27 لاکھ کی بچت ہوئی۔