موجودہ حالات میں سپہ سالار کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ بہترین اور پاکستان کے مفاد میں ہے، احمد جواد

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں سپہ سالار کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ بہترین اور پاکستان کے مفاد میں ہے۔ پیر کو مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و سلامتی یقینی بنانے کیلئے جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں …

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں سپہ سالار کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ بہترین اور پاکستان کے مفاد میں ہے۔ پیر کو مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و سلامتی یقینی بنانے کیلئے جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں 3 سال توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایسے فیصلوں کی بین الاقوامی سطح پر بہت سی مثالیں موجود ہیں، ترکی، جرمنی، روس اور چین میں افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت چار برس ہے۔ انہوں نے کہا کہ استحکام اور پالیسیوں کے تسلسل پیشِ نظر اس مدت میں توسیع یا عدم توسیع کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔