اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی)چیئرمین پیمرا سلیم بیگ نے پیر کو گوجرانوالہ ریجن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مقامی کیبل آپریٹرز سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ بھارتی مواد اور چینلز کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پیمرا قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی مواد اور چینلز دکھانے والے کیبل آپریٹرز کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ …
چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کا گوجرانوالہ ریجن کا دورہ ‘ مقامی کیبل آپریٹرز سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی)چیئرمین پیمرا سلیم بیگ نے پیر کو گوجرانوالہ ریجن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مقامی کیبل آپریٹرز سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ بھارتی مواد اور چینلز کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پیمرا قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی مواد اور چینلز دکھانے والے کیبل آپریٹرز کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ کیبل آپریٹرز نے کشمیر کاز میں انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے کیبل نیٹ ورکس پر کوئی بھارتی مواد نشر نہیں کریں گے۔








