وزارت مواصلات نے مختلف شعبوں میں اقدامات کی بدولت اےک سال کی مدت کے دوران 43.32 ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وزارت مواصلات نے مختلف شعبوں میں اقدامات کی بدولت اےک سال کی مدت کے دوران 43.32 ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا جو اس سے پہلے گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے دوران 28.64 ارب روپے تھا، ریونیو کی مد میں یہ اضافہ 51 فیصد کو ظاہر کرتا ہے، معاہدوں اور ٹھیکوں میں شفافیت کے لئے ای۔بلنگ، ای۔ٹینڈرنگ اور موبائل ایپ جیسی سہولیات پر …

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وزارت مواصلات نے مختلف شعبوں میں اقدامات کی بدولت اےک سال کی مدت کے دوران 43.32 ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا جو اس سے پہلے گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے دوران 28.64 ارب روپے تھا، ریونیو کی مد میں یہ اضافہ 51 فیصد کو ظاہر کرتا ہے، معاہدوں اور ٹھیکوں میں شفافیت کے لئے ای۔بلنگ، ای۔ٹینڈرنگ اور موبائل ایپ جیسی سہولیات پر مشتمل ایک نیا نظام بھی متعارف کرایا گیا، ماضی کے ٹھیکوں کے اجراءاور ادائیگیوںکی تحقیقات کے لئے ریکارڈ کی چھان بین کا عمل بھی شروع کیا گیا اور اس عمل کے ذریعے اب تک سات ارب روپے کی رقوم ریکورکی گئی ہیں۔ وزارت مواصلات کے ذرائع نے ان اعدادو شمار کا تبادلہ کرتے ہوئے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ مالی سال 2018-19ءکے دوران 43.32 ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا جو اس سے قبل گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے دوران 28.64 ارب روپے تھا، وزارت مواصلات نے اب تک 7 ارب روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں۔ ملک بھر میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے گزشتہ 11 ماہ کے دوران شاہراہوں کے اطراف میں انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران بھی اربوں روپے برآمد کئے ہیں۔ معاہدوں اور ٹھیکوں میں شفافیت کے لئے ای۔بلنگ، ای۔ٹینڈرنگ اور موبائل ایپ جیسی سہولیات پر مشتمل ایک نیا نظام بھی متعارف کرایا گیا ہے۔