وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان دنیا بھر میں کشمیریوں کے سب سے بڑے وکیل اور حقیقی ترجمان بن کر ابھرے ہیں، مولانا صاحب اپنی سیاسی محرومیوں کا بدلہ کشمیر کاز پر سیاست کرکے نہ لیں، مولانا صاحب آپ کئی سال کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر پروٹوکول انجوائے …

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان دنیا بھر میں کشمیریوں کے سب سے بڑے وکیل اور حقیقی ترجمان بن کر ابھرے ہیں، مولانا صاحب اپنی سیاسی محرومیوں کا بدلہ کشمیر کاز پر سیاست کرکے نہ لیں، مولانا صاحب آپ کئی سال کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر پروٹوکول انجوائے کرتے رہے۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب اپنی سیاسی محرومیوں کا بدلہ کشمیر کاز پر سیاست کرکے نہ لیں، کشمیر ہمارا مشترکہ کاز ہے، پوری قوم اس پر متحد ہے، اس قومی یکجہتی کو اپنی سیاست کی بھینٹ نہ چڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے مظلوم کشمیریوں پر جو کرفیو لگایا تھا اس کا اثر آپ کی زبان پر کیوں ہے، مودی کے خلاف بولنے کی بجائے آپ کی زبان پاکستان کے مفادات کے خلاف زہر کیوں اگل رہی ہے؟۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان دنیا بھر میں کشمیریوں کے سب سے بڑے وکیل اور حقیقی ترجمان بن کر ابھرے ہیں، جس مو¿ثر انداز سے مسئلہ کشمیر تحریک انصاف کی حکومت نے اجاگر کیا، ماضی میں ایسی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کا اجلاس ہماری سفارتی فتح اور بھارتی سفارت کاری کی شکست ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب آپ کئی سال کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر پروٹوکول انجوائے کرتے رہے، بتائیں آپ کی کارکردگی کیا رہی اور کشمیریوں کو فتح دلانے کیلئے کتنے جھنڈے گاڑھے۔