لاہور۔19 اگست(اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں3 سالہ توسیع کو ملک وقوم کے بہتر ین مفاد میں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر اور خطے کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے پاکستان حالت جنگ میں ہے ان حالات میں وزیر اعظم نے آرمی چیف کی مدت میں توسیع کر کے بالکل درست فیصلہ کیا ہے …
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ملک وقوم کے بہتر ین مفاد میں ہے‘گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور

مزید خبریں
لاہور۔19 اگست(اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں3 سالہ توسیع کو ملک وقوم کے بہتر ین مفاد میں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر اور خطے کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے پاکستان حالت جنگ میں ہے ان حالات میں وزیر اعظم نے آرمی چیف کی مدت میں توسیع کر کے بالکل درست فیصلہ کیا ہے ‘بھارت ہر محاذ پر ناکامی کے بعد اب مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے خطے میں امن کو تباہ کر نے کی سازشیں کر رہا ہے‘ کوئی شک نہیں کہ بھارت آج بھی افغان امن کا مخالف اورکر تار پور راہداری منصوبے کومجبوری کے تحت قبول کر رہا ہے ‘پاکستان نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ کر تار پوراہداری منصوبے کو ہر صورت بر وقت مکمل کیا جائے گا۔ وہ یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور ٹاﺅن شپ میں نئے اکیڈ مک بلاک کا افتتاح اور شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودا لگانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔








