اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) نجکاری کے وفاقی وزیر محمد میاں سومرو نے پلانٹ فار پاکستان شجرکاری مہم کے تحت پاک سیکریٹریٹ کے کوہسار بلاک کے لان میں ایک پودا لگایا۔منگل کو وزیراعظم عمران خان کی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت شروع کی گئی پلانٹ فار پاکستان شجرکاری مہم کے تحت محمد میاں سومرو نے کوہسار بلاک کے لان میں پودا لگایا ۔ اس موقع …
شجرکاری مہم، وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے پاک سیکریٹریٹ کے لان میں پودا لگایا
اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) نجکاری کے وفاقی وزیر محمد میاں سومرو نے پلانٹ فار پاکستان شجرکاری مہم کے تحت پاک سیکریٹریٹ کے کوہسار بلاک کے لان میں ایک پودا لگایا۔منگل کو وزیراعظم عمران خان کی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت شروع کی گئی پلانٹ فار پاکستان شجرکاری مہم کے تحت محمد میاں سومرو نے کوہسار بلاک کے لان میں پودا لگایا ۔ اس موقع پر نجکاری ڈویژن کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔پودا لگانے کے بعد وفاقی وزیر محمد میاں سومرو نے پاکستان کی ترقی خوشحالی اور استحکام کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔









