اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) ماہرین صحت نے کہا ہے کہ گوشت کو 20 دنوں سے زیادہ فریزر کھنے اور بار بار فریج کھولنے سے گوشت کی تازگی اور غذائیت متاثر ہوتی ہے جو انسانی صحت کیلئے نقصان دہ ہے۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر کئی کئی روز تک قربانی کے گوشت کو فریج یا ڈیپ فیزر میں رکھنا معمول بن گیا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے …
قربانی کے گوشت کو 20 دنوں سے زیادہ فریج اور فریزر کی زینت نہ بنائیں ، ماہرین صحت
اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) ماہرین صحت نے کہا ہے کہ گوشت کو 20 دنوں سے زیادہ فریزر کھنے اور بار بار فریج کھولنے سے گوشت کی تازگی اور غذائیت متاثر ہوتی ہے جو انسانی صحت کیلئے نقصان دہ ہے۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر کئی کئی روز تک قربانی کے گوشت کو فریج یا ڈیپ فیزر میں رکھنا معمول بن گیا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بلڈ پریشر اور امراض قلب کے مریضوں کوگوشت کھانے میں زیادہ احتیاط کرنا چاہئے۔ طبی ماہرین نے خبردارکیا ہے کہ قربانی کا گوشت محتاط ہوکر اعتدال کے ساتھ کھائیں اور گوشت کو 20 دنوں سے زیادہ فریج اور فریزر کی زینت نہ بنائیں کیونکہ بار بار فریج کھولنے سے گوشت کی تازگی اور غذائیت بھی متاثر ہوتی ہے جو انسانی صحت کیلئے نقصان دہ ہے۔ طبی ماہرین باربی کیو سے بھی ہاتھ روکنے کی تلقین کرتے ہیں۔ ماہرین کاکہنا ہے کہ بار بی کیو کا گوشت مکمل نہیں پکتا اس لیے جلد ہضم نہیں ہوتا۔ گوشت کے پکوانوں میں مصالحوں کا زیادہ استعمال دل ‘ بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے اس لئے ایسے افراد کو گوشت کھانے میں احتیاط برتنے کی ضرورت ہوتی ہے۔









