اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) حج کے موقع پر حجازمقدس پہنچنے والے 60 پاکستانی اب تک اللہ کو پیارے ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق حج سے پہلے اور حج کے بعد اب تک مجموعی طور پر 60 پاکستانی انتقال کرگئے ہیں، جن میں سے 47 کا تعلق سرکاری اسکیم جبکہ 14 کا تعلق پرائیویٹ حج سکیم سے ہے۔ وفات پانے والے 19حجاج کی عمریں 19 سال سے کم …
حج کے موقع پر حجاز مقدس پہنچنے والے 60 پاکستانی اللہ کو پیارے ہوگئے
اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) حج کے موقع پر حجازمقدس پہنچنے والے 60 پاکستانی اب تک اللہ کو پیارے ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق حج سے پہلے اور حج کے بعد اب تک مجموعی طور پر 60 پاکستانی انتقال کرگئے ہیں، جن میں سے 47 کا تعلق سرکاری اسکیم جبکہ 14 کا تعلق پرائیویٹ حج سکیم سے ہے۔ وفات پانے والے 19حجاج کی عمریں 19 سال سے کم جبکہ 41 افراد کی عمر 60 سال سے زائد ہے۔ تمام اموات طبی طور پر واقع ہوئی ہیں ،ایک خاتون کا سعودی عرب آتے ہوئے جہاز میں ہی انتقال ہوگیا تھا ۔وفات پانے والے چار افراد کی تدفین جنت البقیع جبکہ 57افراد کی تدفین مکتہ المکرمہ کے شرائع قبرستان میں کی گئی ہے۔









