علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میںکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے طلباء و طالبات کے مابین ”ہم پاکستانی اور کشمیری ایک ہیں” کے موضوع پر تقریری مقابلہ

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کے موضوع پر اور موجودہ صوتحال کے پیش نظر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پوسٹ گریجویٹ)بی ایس اور ایم ایس سی( سطح کے طلباء و طالبات کے مابین ''ہم پاکستانی اور کشمیری ایک ہیں'' کے موضوع پر تقریری مقابلہ منعقد کیا جس کا مقصد نئی نسل میںکشمیر کے مسئلہ کو حقیقی …

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کے موضوع پر اور موجودہ صوتحال کے پیش نظر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پوسٹ گریجویٹ)بی ایس اور ایم ایس سی( سطح کے طلباء و طالبات کے مابین ”ہم پاکستانی اور کشمیری ایک ہیں” کے موضوع پر تقریری مقابلہ منعقد کیا جس کا مقصد نئی نسل میںکشمیر کے مسئلہ کو حقیقی تناظر میں پیش کرنا تھا۔ شعبہ فزکس کے زیر اہتمام اِس تقریری مقابلے میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں کیش انعامات اورتعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔ ڈین فیکلٹی آف سائنس پروفیسر ڈاکٹر سیّد ظفر الیاس نے کہا کہ طلباء میں حب الوطنی کا جذبہ اجاگر کرنے کیلئے ہم نصابی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سائنس فیکلٹی کے طلباء نے آج لٹریچر کے میدان میں شاندار مظاہرہ کرکے کشمیر کے عوام کو پیغام دیا کہ ہم پاکستانی طلباء آپ کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے، یہ ہم نصابی سرگرمیاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی اُن اقدامات کے تسلسل کا حصہ بھی ہیں جو طلباء کو ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کردار ادا کرنے کی جانب راغب کرنے کیلئے اٹھائے جارہے ہیں۔