اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کو پولی تھین بیگز سے فری کیا جائے گا، کلین گرین پاکستان مہم 14 اگست سے جاری ہے اور وزارت موسمیاتی تبدیلی نے اسلام بھر میں مختلف ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو مارکیٹوں اور شاپنگ پلازوں میں عوام کو پلاسٹک بیگ کے متبادل …
وزیراعظم عمران خان کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کو پولی تھین بیگز سے فری کیا جائے گا،ترجمان وزارت موسمیاتی تبدیلی
اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کو پولی تھین بیگز سے فری کیا جائے گا، کلین گرین پاکستان مہم 14 اگست سے جاری ہے اور وزارت موسمیاتی تبدیلی نے اسلام بھر میں مختلف ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو مارکیٹوں اور شاپنگ پلازوں میں عوام کو پلاسٹک بیگ کے متبادل کپڑے کے مضبوط بیگ مہیا کر رہی ہیں۔ منگل کو جاری ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ کلین گرین پاکستان کی ٹیمیں مارکیٹ میں چیکنگ کر رہی ہیں اور پلاسٹک بیگز فراہم کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ اس سلسلہ میں اسلام کے علاقہ ایچ نائن میں مرکزی اتوار بازار کی مکمل چیکنگ کی گئی جبکہ کلین گرین پاکستان کی ٹیم نے اسلام آباد کے کمرشل علاقے بلیو ایریا میں کارروائی کی گئی۔ اس دوران مشہور فوڈ مہیا کرنے والے ریستوران کو بھاری جرمانہ کیا گیا۔ حکومتی ہدایت پر عمل نہ کرنے کی صورت میں پولی تھین بیگز مہیا کرنے پر سیل کر دیا جائے گا۔ ترجمان نے بتایا کہ بلیو ایریا میں فوڈ مہیا کرنے والے ریستوران کو دو روز پہلے وارننگ جاری کی گئی تھی تاہم عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی گئی۔









