پچاس برس میں پہلی مرتبہ دنیا کے سب سے بڑے سفارتی فورم سلامتی کونسل میں مقبوضہ کشمیر پر اجلاس پاکستان کی اہم کامیابی

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی)موجودہ حکومت نے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اور مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری اور تجارت کے ذریعے ملکی معیشت کی ترقی کیلئے خارجہ پالیسی میں اقتصادی ڈپلومیسی کا اضافہ کرکے قومی سفارتکاری کو اکیسویں صدی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کر دیا ہے جبکہ 50 برس میں پہلی …

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی)موجودہ حکومت نے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اور مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری اور تجارت کے ذریعے ملکی معیشت کی ترقی کیلئے خارجہ پالیسی میں اقتصادی ڈپلومیسی کا اضافہ کرکے قومی سفارتکاری کو اکیسویں صدی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کر دیا ہے جبکہ 50 برس میں پہلی مرتبہ دنیا کے سب سے بڑے سفارتی فورم، اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے اجلاس پاکستان کی ایک اہم کامیابی تصور کیا جاتا ہے۔ اہم علاقائی و بین الاقوامی ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ اور طویل المدتی اقتصادی شراکت داری کی از سر نو تشکیل،او آئی سی کے پلیٹ فارم پر اسلامو فوبیا اور گستاخانہ خاکوں کے خلاف دو ٹوک موقف ،کرتار پور راہداری کا آغاز بھی سفارتی محاذ پر اہم کامیابیاں ہیں، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر وزارت خارجہ امور کی چیدہ چیدہ کامیابیوں کی جاری تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ امور اور دیگر متعلقہ محکموں نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بیرون ملک پاکستان کے تشخص کو مثبت طور پر اجاگر کرنے اور سفارتی محاذوں پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور سرمایہ کاری کے فروغ کےلئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔