پی ٹی آئی کے چیف آرگنائز سیف اللہ خان نیازی سے آزاد جموں و کشمیر کے پارٹی صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائز سیف اللہ خان نیازی سے پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے منگل کو یہاں ملاقات کی اور تنظیمی امور اور ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی مستقبل کی سیاسی حکمت عملی …

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائز سیف اللہ خان نیازی سے پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے منگل کو یہاں ملاقات کی اور تنظیمی امور اور ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی مستقبل کی سیاسی حکمت عملی کے حوالہ سے اہم فیصلے کئے گئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائز سیف اللہ خان نیازی نے کہا کہ آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان میں تحریک انصاف آئندہ کسی بھی اتحاد کے بغیر انتخابی میدان میں اترے گی، آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان میں کسی سیاسی اتحاد یا اشتراک کے بغیر انتخاب جیتیں گے اور حکومتیں بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں تنہا حکومتیں قائم کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، تحریک انصاف کا پیغام چاروں صوبوں سے نکل کر گلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیںبھی نہایت مقبول ہوچکا ہے۔ سیف اللہ خان نیازی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں آج وفاق کی سب سے بڑی جماعت ہے، عام انتخابات میں عوام نے تحریک انصاف کے منشور اور عمران خان کے پیغام کی تاریخی حمایت کی۔ ا