اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیر پر بھارتی جارحیت کے خلاف یکساں موقف رکھتی ہیں، حالیہ پاک۔بھارت کشیدگی خطے کی سلامتی کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے، بھارت کی جانب سے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم عالمی دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں، مسئلہ کشمیر کے پرامن …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیر پر بھارتی جارحیت کے خلاف یکساں موقف رکھتی ہیں، حالیہ پاک۔بھارت کشیدگی خطے کی سلامتی کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے، بھارت کی جانب سے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم عالمی دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں، مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے پاکستان اپنی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں خیبر پختونخواہ میں امن و امان سمیت مجموعی سیاسی و معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر نے ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت ملک بھر میں عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ صوبوں اور وفاق کے مابین رابطوں کے فروغ سے عوامی مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔









