اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی کامیاب تکمیل کیلئے مو¿ثر سکیورٹی کی فراہمی کےلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ وہ منگل کو یہاں پاکستان میں چین کے سفیر یاو¿ جنگ کی سربراہی میں ایک چینی وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے سی پیک منصوبوں خصوصاً گوادر بندرگاہ اور ملحقہ علاقوں کی سکیورٹی سے …
وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا چین پاکستان اقتصادی راہداری کی کامیاب تکمیل کیلئے مو¿ثر سکیورٹی کی فراہمی کےلئے حکومت کے عزم کا اعادہ
اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی کامیاب تکمیل کیلئے مو¿ثر سکیورٹی کی فراہمی کےلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ وہ منگل کو یہاں پاکستان میں چین کے سفیر یاو¿ جنگ کی سربراہی میں ایک چینی وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے سی پیک منصوبوں خصوصاً گوادر بندرگاہ اور ملحقہ علاقوں کی سکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جدید سکیورٹی نظام سے منصوبوں کا آپریشن بہتر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوو¿ں میں چین کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانا اور اقتصادی ترقی کی سکیورٹی ناگزیر ہے۔ چینی سفیر نے منصوبوں کی بہتری اور بروقت تکمیل یقینی بنانے کیلئے پیشہ وارانہ امور میں ٹیکنالوجی کے استعمال میں اضافہ پر زور دیا ہے۔ وزارت داخلہ سی پیک کی سکیورٹی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور مطلوبہ مقاصد کے حصول کیلئے کام کا طریقہ وضع کیا گیا ہے۔ مشترکہ ٹیکنیکل ایکسپرٹ ورکنگ نے سی پیک کے سکیورٹی انتظام کے حوالہ سے تکنیکی معاونت کی پیشکش کی ہے۔









