اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) نیشنل بْک فائونڈیشن (این بی ایف) عام شہریوں کو نصابی اور مختلف مضامین پر معلوماتی کتب کی رعایتی قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کررہا ہے اور شہریوں بالخصوص طالب علموں کو آگاہ کرنے کی ایسی موثر حکمت عملی اپنائی جارہی ہے تاکہ وہ کم قیمت پر کتب کی فراہمی کی سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں۔ این بی ایف حکام …
کتب بینی کے فروغ کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں، حکام نیشنل بْک فائونڈیشن

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) نیشنل بْک فائونڈیشن (این بی ایف) عام شہریوں کو نصابی اور مختلف مضامین پر معلوماتی کتب کی رعایتی قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کررہا ہے اور شہریوں بالخصوص طالب علموں کو آگاہ کرنے کی ایسی موثر حکمت عملی اپنائی جارہی ہے تاکہ وہ کم قیمت پر کتب کی فراہمی کی سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں۔ این بی ایف حکام کے مطابق کتب بینی کے فروغ کے نیشنل بک فائونڈیشن ترجیح بنیادوں پر اقدامات کر رہا ہے۔ ایف سیون جناح سپر مارکیٹ میں شہرکتاب،ریڈنگ روم اور کتاب کیفے قائم کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ساڑھے چار سو کتابیں شائع کی گئی ہیں۔اور ریڈرز کلب اور دیگر کئی منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت کے شہریوں اور طالب علموں کو نصابی اور دیگر کتب پر کم ازکم دس فیصد سے لے کر 50فیصد تک رعایت پر کتب فراہم کی جارہی ہیں۔ این بی ایف کے زیراہتمام ریلوے اسٹیشنوں اور ائیرپورٹس پر بھی بک شاپس قائم کی گئی ہیں۔جبکہ موبائل بک شاپس بھی موجود ہیں۔ان تمام اقدامات کا مقصد ملک میں کتب بینی کو فروغ دینا ہے۔








