مظفر آباد میں صحت سہولت پروگرام کا افتتاح ، حکومت نے فلاحی ریاست کی جانب ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ صحت سہولت پروگرام کے تحت مظفرآباد آزاد جموں کشمیر میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والے 3 لاکھ خاندان مفت علاج سے مستفید ہوں گے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے فلاحی ریاست کی جانب ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے ۔ یہ بات انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ صحت سہولت پروگرام کے تحت مظفرآباد آزاد جموں کشمیر میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والے 3 لاکھ خاندان مفت علاج سے مستفید ہوں گے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے فلاحی ریاست کی جانب ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے ۔ یہ بات انہوں نے پیر کو مظفر آباد آزاد جموں کشمیر میں صحت سہولت پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق یونیورسل ہیلتھ کوریج کی رسائی عوام تک یقینی بنانے رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان پسماندہ اور غریب عوام کا درد رکھتے ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت تاریخ میں پہلی بار وسائل انسانوں پر خرچ کر رہی ہے، حکومت صحت کے شعبے میں کئے گئے وعدوں کی تکمیل کے لئے پرعزم ہے۔ گزشتہ 70 سال میں صحت کے شعبے کو نظرانداز کیا گیا ، حکومت کو زندگی کے ہر طبقے کا احساس ہے ، صحت کے شعبے میں وہ انقلابی تبدیلیاں لا رہے ہیں جس کا عوام سے وعدہ کیا تھا۔ صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ریاست کی زمہ داری ہے، صحت انصاف کارڈ غریب اور نادار عوام کےلئے کسی نعمت سے کم نہیں۔