مقبوضہ کشمیر میں مسلسل22ویں روز بھی کرفیو اور دیگر پابندیاں جاری

سرینگر ۔ 26 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے جموں وکشمیر پر بھارتی قبضے اور اس کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے خلاف احتجاجی مظاہروں کوروکنے کے لےے آج مسلسل22ویں روز بھی کرفیو اور دیگر پابندیاں جاری رکھی ہیں۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مسلسل کرفیو اور پابندیوں کی وجہ سے لوگوںکو غذائی اجناس اور زندگی بچانے والی ادویات سمیت اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامناہے …

سرینگر ۔ 26 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے جموں وکشمیر پر بھارتی قبضے اور اس کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے خلاف احتجاجی مظاہروں کوروکنے کے لےے آج مسلسل22ویں روز بھی کرفیو اور دیگر پابندیاں جاری رکھی ہیں۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مسلسل کرفیو اور پابندیوں کی وجہ سے لوگوںکو غذائی اجناس اور زندگی بچانے والی ادویات سمیت اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامناہے اور وادی کشمیر شدید انسانی بحران کا منظر پیش کررہی ہے۔لاکھوں لوگ اپنے گھروں میں محصورہوکر رہ گئے ہیںاور جموںوکشمیر اپنے ہی باشندوں کے لےے ایک بڑی جیل بن چکا ہے۔قابض انتظامیہ نے 5اگست کو بھارتی حکومت کی طرف سے جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد وادی کشمیرمیں سخت کرفیو اور دیگر پابندیاں عائد کررکھی ہیں ۔