مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی نے قراقرم یونیورسٹی ہنزہ کیمپس میں پودا لگا کرپودا اپناو¿ مہم کا آغاز کردیا

گلگت۔ 26 اگست (اے پی پی) وزیرا عظم پاکستان کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان نے قراقرم یونیورسٹی ہنزہ کیمپس میں پودا لگاکر پودا اپناو¿ مہم کا آغاز کردیاہے۔ اس موقع پر کیمپس کے سینئر منیجمنٹ اسٹاف و فیکلٹی ممبران موجود تھے۔مشیربرائے موسمیاتی تبدیلی نے پودا اپناو¿ مہم کے تحت پودا لگا نے کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب بھی کیااپنے خطاب میں انہوں نے مہم شروع …

گلگت۔ 26 اگست (اے پی پی) وزیرا عظم پاکستان کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان نے قراقرم یونیورسٹی ہنزہ کیمپس میں پودا لگاکر پودا اپناو¿ مہم کا آغاز کردیاہے۔ اس موقع پر کیمپس کے سینئر منیجمنٹ اسٹاف و فیکلٹی ممبران موجود تھے۔مشیربرائے موسمیاتی تبدیلی نے پودا اپناو¿ مہم کے تحت پودا لگا نے کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب بھی کیااپنے خطاب میں انہوں نے مہم شروع کرنے کے مقاصد اورمعاشرے میں درخت لگانے کی اہمیت اور موسمیاتی تبدیلی کے باعث معاشرے پر رونما ہونے والے اثرات کے بارے میں سیر حاصل گفتگو کی۔تقریب کے ڈین لائف سائنسز ڈاکٹر خلیل احمد کی قیادت میں ہنزہ کیمپس سے پودا اپناو¿ مہم واک بھی کی گئی۔واک کے ذریعے عوام الناس کو شجرکاری کرنے اور معاشرے میں درختوں کے بے دریغ کٹائے کے نقصانات سے آگاہی دلائی گئی۔