کشمیر کا سفیر بن کر عالمی میڈیا میں کشمیر کے مسئلہ کو اٹھاﺅں گا‘ جن سربراہان مملکت سے میری ملاقات ہوگی ان سب کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کروں گا‘ وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ کشمیر کا سفیر بن کر عالمی میڈیا میں کشمیر کے مسئلہ کو اٹھائیں گے، جن سربراہان مملکت سے میری ملاقات ہوگی ان سب کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کروں گا۔ پیر کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میں ذمہ داری لیتا ہوں کہ مسئلہ کشمیر کو تمام فورمز پر …

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ کشمیر کا سفیر بن کر عالمی میڈیا میں کشمیر کے مسئلہ کو اٹھائیں گے، جن سربراہان مملکت سے میری ملاقات ہوگی ان سب کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کروں گا۔ پیر کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میں ذمہ داری لیتا ہوں کہ مسئلہ کشمیر کو تمام فورمز پر اٹھاﺅں گا اور بیرون ملک مقیم پاکستانی اور کشمیری اس مسئلہ کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار نبھائیں گے۔ ہم لوگوں کو بتائیں گے کہ 80 لاکھ کشمیریوں کے ساتھ کس طرح ظلم ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے اس سارے خطاب کا مقصد یہ بتانا ہے کہ کشمیر کے ساتھ دنیا کھڑی ہو یا نہ ہو پاکستان کے عوام اور حکومت ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔