وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں سی پیک فریم ورک کے تحت مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید، وزیراعظم کے مشیر برائے کامرس اینڈ انڈسٹریز عبدالرزاق داﺅد، ڈپٹی پلاننگ کمیشن ڈاکٹر …

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں سی پیک فریم ورک کے تحت مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید، وزیراعظم کے مشیر برائے کامرس اینڈ انڈسٹریز عبدالرزاق داﺅد، ڈپٹی پلاننگ کمیشن ڈاکٹر جہانزیب خان، سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن اور وزارت کے دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔ سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن نے اجلاس کو سی پیک فریم ورک کے تحت جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ ایم ایل ون منصوبے کی فنانسنگ کے معاملات کو دیکھا جائے تاکہ منصوبے کے موڈ اور پی سی ون کو حتمی شکل دی جا سکے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایم ایل ون سی پیک راہداری کا ایک اہم منصوبہ ہے اور موجودہ حکومت اس کو تیز ی کے ساتھ آگے لے جانے کےلئے پر عزم ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ ایک نئے مرحلہ میں داخل ہو رہا ہے اور اسی مقصد کےلئے سی پیک اتھارٹی تشکیل دی جا رہی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سی پیک اتھارٹی کا مسودہ منظوری کےلئے وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ کمیٹی میں سی پیک کے تحت انفراسٹرکچر، توانائی اور دیگر شعبہ جات میں مختلف منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ رشکئی زون کے بارے میں کمیٹی کو بتایا گیا کہ سی آر بی سی کے ساتھ ترقیاتی معاہدے پر بات چیت آخری مراحل میں ہے۔