ٹوکیو ۔ 27 اگست (اے پی پی) بین الاقوامی کانفرنس برائے افریقی ترقی (ٹی کیڈ) کا اجلاس بدھ سے جاپان کے شہر یوکوہاما میں شروع ہوگا۔ جاپانی حکومت کی زیر قیادت ٹی کیڈ اجلاس 1993ء سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں جاپان اور افریقی ممالک کے نمائندے، اور بین الاقوامی تنظیموں کے عہدیدار افریقہ کی ترقی سے متعلق امکانات اور مسائل پرتبادلہ خیال کریں گے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق …
بین الاقوامی کانفرنس برائے افریقی ترقی کا اجلاس بدھ سے جاپان کے شہر یوکوہاما میں شروع ہوگا

مزید خبریں
ٹوکیو ۔ 27 اگست (اے پی پی) بین الاقوامی کانفرنس برائے افریقی ترقی (ٹی کیڈ) کا اجلاس بدھ سے جاپان کے شہر یوکوہاما میں شروع ہوگا۔ جاپانی حکومت کی زیر قیادت ٹی کیڈ اجلاس 1993ء سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں جاپان اور افریقی ممالک کے نمائندے، اور بین الاقوامی تنظیموں کے عہدیدار افریقہ کی ترقی سے متعلق امکانات اور مسائل پرتبادلہ خیال کریں گے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان نے ایشیا کی طرح افریقہ میں بھی اقتصادی بنیادی ڈھانچے کی تشکیل اور صنعتی ترقی کے فروغ میں مدد دی ہے ۔ اس کے علاوہ تعلیم اور طب و صحت کے شعبوں میں تعاون کے ذریعے بنیادی انسانی ضروریات پوری کرنے کے لیے مدد فراہم کی۔ توقع ہے کہ رواں سال کا ٹی کیڈ اجلاس افریقہ کی ترقی میں تعاون کے لئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔








