سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ یکم ستمبر کو کھیلا جائے گا

کولمبو۔ 27 اگست (اے پی پی)سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ یکم ستمبر کو پالے کیلے میں کھیلا جائے گا، اس سے قبل دونوں ٹیموں کے مابین کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر رہی۔ ٹی 20 سیریز سے قبل مہمان ٹیم نیوزی لینڈ کل جمعرات کو مقامی ٹیم کے ساتھ پریکٹس میچ کھیلے …

کولمبو۔ 27 اگست (اے پی پی)سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ یکم ستمبر کو پالے کیلے میں کھیلا جائے گا، اس سے قبل دونوں ٹیموں کے مابین کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر رہی۔ ٹی 20 سیریز سے قبل مہمان ٹیم نیوزی لینڈ کل جمعرات کو مقامی ٹیم کے ساتھ پریکٹس میچ کھیلے گی، ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ یکم ستمبر، دوسرا 3 ستمبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 6 ستمبر کو کھیلا جائے گا تمام میچز پالے کیلی کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے جائیں گے۔

مزید خبریں